گوجرانوالہ:فارمیسی ٹیکنیشن کے امتحانات نہ لینے پرنجی کالج کے طلبہ کا مظاہرہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نجی کالج کے طلبہ و طالبات کا فارمیسی ٹیکنیشن کے امتحانات نہ لینے پر پنجاب فارمیسی کونسل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے پنجاب فارمیسی کونسل کے خلاف شدید نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق نجی کالج کے طلبہ و طالبات نے پنجاب فارمیسی کونسل کی جانب سے امتحان نہ لینے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کارڈ ہر پنجاب فارمیسی کونسل ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے کہ نعرے درج تھے مظاہرین طلبہ و طالبات نے کہا کہ پنجاب فارمیسی کونسل فارمیسی ٹیکنیشن کے امتحانات نہیں لے رہی دو سال کا ڈپلومہ کرنے آئے تھے چار سال ہوگئے مگر ابھی تک امتحانات نہیں لیے گئے مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے امتحانات نہ لیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کریں گے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...