قرآن پاک کی تلاوت کرنا اور سننا دونوں باعث ثواب ہیں:پیر سجاد حیدر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) صاحبزادہ پیر سید سجاد حیدر شاہ خلیفہ نقشبندی ، بخاری، مجددی کیلانی مجاز آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے کہا ہے کہ قرآن کریم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ یہ اللہ کی آخری کتاب ہے جو گمراہ انسانیت کو راہ راست پر لانے کیلئے رحیم و کریم پروردگار نے اپنے حبیبؐ کے قلب پر براہ راست نازل فرمائی ۔ قرآن کریم میں گمراہوں کی ہدایت اور علیل روحوں کیلئے شفا  ہے ۔ قرآن پاک کی تلاوت کرنا اور سننا دونوں باعث ثواب ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد ساقی کوثر کھیوے والی وزیر آباد میں'' عظمت قرآن کانفرنس و افتتاح جامعہ نگاہِ مصطفے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید شفقت حسین کیلانی بخاری 'علامہ پروفیسر محمد طارق اسماعیل نقشبندی  مجددی'صاحبزادہ پیر سید تہذیب الحسن بخاری اور قاری عمران چشتی گولڑوی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں جامع فیضانِ مدینہ عظمت العلوم سے کامیاب ہونیوالی طالبات کے والدین میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن