گیس کے کم پریشرسے رسولنگر سیدنگر کے رہائشیوں کی زندگیاں اجیرن

Mar 10, 2022

علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) علی پورچٹھہ شہر اور گردونواح کے علاقوں رسولنگر سیدنگر میں سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ ایل پی جی اور خشک لکڑی مہنگی ہونے پر عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ شہر اور نواحی علاقوں  میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے  سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی ہے جس کے متبادل کیلئے خشک لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتوں کو بھی بڑھا دیاگیا ہے۔خشک لکڑی کی فی من قیمت میں ایک ہزار روپے  ہے شہر و گردونواح کے علاقوں میں صبح اور خاص کر رات کے اوقات گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی گھنٹوں کیلئے دن کو گیس بھی بند کر دی جاتی ہے جس سے  کھانا پکانے سمیت تمام گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ  سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں