ھکھی (نمائندہ نوائے قت ) ہمارا مذہب اسلام بیٹیوں کیساتھ پیار اور محبت سکھاتا ہے بیٹیوں کی تربیت اچھی کرنیوالا شخص آخرت میں نبی ؐاکرم کے ساتھ ہوگا ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج شیخوپورہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے بنی ؐ اپنی پیاری بیٹی سیدہ فاطمہ کیلئے کھڑے ہوجاتے اور ان کی پیشانی چومتے پروفیسرڈاکٹر عبدالرحیم اشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنی بیٹی کو سفاکانہ قتل کرنیوالے شخص کو سرعام پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔