اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکا نے تجارت اور کاروباری تعاون بحال کرنے اور اسے مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ لیکن واشنگٹن نے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے (بی آئی ٹی) سے متعلق بات چیت دوبارہ شروع کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ تاہم پاکستان امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک معاہدے کے تحت دو روزہ ملاقاتی سیشن کے دوران متعدد اُمور پر تعاون کا فیصلہ کیا گیا ۔جنوبی اور وسطی ایشیا کیلئے معاون امریکی تجارتی نمائندے (اے یو ایس ٹی آر) کرسٹوفر ولسن نے امریکی وفد کی قیادت کی جبکہ پاکستان کی ٹیم کی قیادت کامرس سیکرٹری صالح فاروقی نے کی۔
امریکاسے دوطرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ، کوئی پیش رفت نہیں ہوئی
Mar 10, 2022