نئی بھرتیوں کیلئے نئی پینشن سکیم متعارف کروائی جائے گی: مخدوم ہاشم جواں بخت

Mar 10, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام نئی بھرتیاں نئے ریٹائرمنٹ اور پینشن قوانین کے مطابق ہوں گی جو متعین شراکت ماڈل پر تیار کیے جائیں گے۔نئی بھرتیوں کے لیے نئی پینشن سکیم متعارف کروائی جائے گی۔ نئے ماڈل پر تیار کردہ پینشن سکیم کا اطلاق آئندہ تمام سرکاری ملازمین پر ہو گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز پینشن اصلاحات سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔پینشن کی مروجہ سکیم صوبائی بجٹ پر بوجھ میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ جو صحت اور تعلیم اور سماجی شعبہ جات میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں پر سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ضروری ہے کہ پینشن کے موجودہ نظام پر نظر ثانی کی جائے۔

مزیدخبریں