وزیراعظم کا اپوزیشن پر کیچڑ اچھالنے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں: ثاقب خورشید

Mar 10, 2022

وہاڑی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس اپوزیشن پر کیچڑ اچھالنے کے سوا قومی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے بجٹ کے نام پر وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسیں اور گاڑیاں بیچنے والے اپنے پارٹی جلسوں پر سرکاری خزانہ کے کروڑوں روپے اڑا رہے ہیں جس کا حکومت میں آکر حساب لیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیراعظم کے دورہ میلسی پر صحافیوں کو رد عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں عمران خاں کو بدکلام وزیر اعظم کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں مسلم لیگ (ن) کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا لیکن عوام کی اکثریت آج بھی میاں نواز شریف سے محبت کرتی ہے۔

مزیدخبریں