جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 140 دس آر میں کلچر اینڈ فلاور شو کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سید محمود نبی،فاروق سلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانیاں، چوہدری الیاس نمبردار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر سکول طلباء کی طرف سے مختلف صوبوں کے کلچر اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا فلاور شو میں مختلف اقسام کے پھولوں کی نمائش کی گئی۔