ملتان( خصوصی رپورٹر )ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب میاں زاہد محمود نے کہا ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بلاامتیاز سروسز فراہم کی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہے ہیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں باقاعدگی سے لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیمپ آفس تونسہ میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ آفس میں موصول شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں عوامی مسائل کا ازالہ کیا جا رہا : زاہد محمود
Mar 10, 2022