خانیوال (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ نیوز رپورٹر)ڈی ایچ کیو خانیوال میں ڈاکٹرز کی ایک اور بڑی کامیابی، پہلی بار نوجوان کے گردوں سے 70 پتھریاں کامیابی سے نکال دی گئیں۔کبیروالا کے رہائشی 16 سالہ اویس کو یورولوجی او پی ڈی میں بائیں جانب درد کے دوران معائنہ میں بائیں گردے کی ایک سے زیادہ پتھریاں پائی گئیں ۔ یورولوجسٹ ڈاکٹر مسرور اور ڈاکٹر اظفر سرفراز اور اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ (ڈاکٹر عمران اور ٹیم) نے کامیاب آپریشن کرکے پتھریاں نکال لیں۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کے ڈاکٹرز کا کامیاب آپریشن‘ مریض کے گردے سے 70پتھریاں نکال دیں
Mar 10, 2022