اسلام آباد(خبرنگار ) ملک بھر میں کرونا کی پانچویں لہر میں کمی ، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ صفر سات فیصد ریکارڈ کی گئی، کرونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 30 ہزار 287 ہوگئی،پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 150 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 128، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 688، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 503، بلوچستان میں 35 ہزار 399، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 592، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 140 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 67 لاکھ 49 ہزار 522 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 569 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 67 ہزار 868 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا :مزید 6جاں بحق ، 758نئے مریض ، مثبت شرح 2.07فیصد رہ گئی
Mar 10, 2022