عملے کو ہراساں کرنے کا الزام‘ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی: سفارتخانہ شمالی کوریا کا وزارت خارجہ کو خط


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + اپنے سٹاف رپورٹرز سے) پاکستان میں شمالی کوریا سفارتخانہ کے عملے کو ہراساں کرنے کے واقعہ کو سفارت خانے نے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی وزرات خارجہ اور آئی جی اسلام آباد کو احتجاجی خط میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ شالیمار پولیس7 مارچ کو سفارت خانے کے پچھلے گیٹ سے داخل ہوئی اور سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن