ہنگامہ‘ ڈاکٹر پرتشدد: پی آئی سی کی ایمرجنسی میں احتجاجاً کام بند 


لاہو(نیوز رپورٹر) لواحقین کے ہنگامہ اور ڈاکٹر پر  تشدد کے خلاف احتجاجاً پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی میں کام بند کر دیا گیا۔ تفصیلات  کے مطابق ایمرجنسی میں مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر پر تشدد کیا ہے۔ ڈاکٹرز نے کام چھوڑ کر سی ای او کے آفس میں دھرنا دے دیا۔ ایمرجنسی میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دل کے عارضہ میں مبتلا مریض شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے لواحقین کی گرفتاری اور ایف آئی آر تک کام بند رہے گا۔ مطالبہ کیا ہسپتالوں میں سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے۔ تاہم بعد ازاں  ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نے کام شروع کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...