لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے اسلام آباد میں جنرل (ر) ضیاء الحق کی قبر پر جیالوں کی نعرے بازی پر مذمتی بیان جاری کر دیا۔ بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ ضیاء الحق کی قبر پر نعرے بازی اخلاقی طور پر ایک نامناسب واقعہ تھا اور یہ نعرے بازی چند جیالوں کی جانب کی گئی۔