مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں تجرباتی بس سروس شروع کی ہے جس سے 25 ہزار سے زیادہ مسافر استفادہ کرچکے ہیں۔مقامی اخبار نے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ کے محلے الرصیفہ کے ایکسپریس ٹرین سٹیشن سے مسجد الحرام کے صحن کے قریب جبل عمر پروجیکٹ بس سٹینڈ تک نئی بس سروس شروع کی گئی ہے۔