اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے روس یوکرائن کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے معاملے پر ہدایات کر دی۔ کمپنیوں کے درمیان تیل کی خرید و فروخت پر پابندی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ ان اقدامات سے بہتر شرائط پر تیل درآمد کرنے میں آسانی ہو گی۔ روپے کی قدر میں کمی کے باعث کمپنیوں کی کریڈٹ لائنز بڑھانے کی تجویز ہے۔
اوگرا نے تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کر دی
Mar 10, 2022