الریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت دفاع نے الریاض میں منعقد ہونے والے عالمی دفاعی شو کے تیسرے روز مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 7 ارب سعودی ریال (ایک ارب80 کروڑ ڈالر) مالیت کے 10 معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔ان میں سب سے بڑے معاہدے کی مالیت تین ارب سعودی ریال (قریبا 80 کروڑڈالر) ہے۔