سپریم کورٹ: کنٹونمنٹ ایریاز سے نجی سکولوں کی بے دخلی، شفٹنگ کیلئے تجاویز طلب


 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ کے علاقوں سے نجی سکولوں کی بے دخلی کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں پر فریقین سے سکولوں کی شفٹنگ پر تجاویز طلب کرلیں۔  سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ ایریاز میں سکولوں کی شفٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز سے سکولوں کی شفٹنگ سے متعلق لائحہ عمل طلب  کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن