نیازی تھوڑی سی شرم کرو  استعفیٰ  دو:اسلم غوری

Mar 10, 2022

کراچی (سٹی نیوز) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ  عمران نیازی  میںتھوڑی  سی بھی شرم ہوتی تو اب تک استعفیٰ دے کر گھر جاچکے ہوتے ۔عمران نیازی گھٹیا زبان استعمال کرکے نئی نسل کو اپنی طرح بدتمیز بنانا چاہتے ہیں۔عمران نیازی کے ایم کیو ایم کے دفتر دورے پر ترجمان جے یو آئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیازی کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کریں گے۔اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی پاکستانی سیاست کا غیر ضروری،غیر سنجیدہ اور فضول عنصر ہیں، پاکستانی سیاست کو نیازی سرکار جیسے عناصر سے پاک کرکے اپنی قوم اور نسل کو بچانا ہے۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ کل تک ایم کیو ایم، ق لیگ اور دیگر کو چور، بدمعاش اور نہ جانے کن کن القاب سے نوازا گیا، لیکن آج ان سب کی منتیں ترلے پر مجبور ہے،۔انہوں نے مزید کہا کہ نیازی گھٹیا زبان استعمال کرکے نئی نسل کو اپنی طرح بدتمیز بنانا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں عمران کی ڈوبتی کشتی میں سوار ہونے کی بجائے ملک وقوم کے مستقبل کی فکر کریں۔
اسلم غوری

مزیدخبریں