لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ ڈوبتی کشتی سے تبدیلی کے مسافروں کے چھلانگیں لگانا شروع کردی ہیں ۔عمران خان اپنی کرسی بچانے کیلئے سب کے پائوں پکڑ رہے ہیں۔چار سال عمران خان کو جن کو ملنے کیلئے تیار نہیں آج انکی بھی منتیں کررہے ہیں ۔تحریک عدم اعتماد اسوقت پوری قوم کی آواز ہے۔پاکستانی قوم عمران خان کے جھوٹ اور مکاری سے تنگ آچکی ہے۔حکومتی اتحادیوں پر اپنا مستقبل بچانے کیلئے جلد فیصلے کرنے ہونگے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کی ترقی صرف مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ سے وابستہ ہے۔مسلم لیگ(ن) جب بھی اقتدار میں آئی پاستان کو میگا پروجیکٹس اور خوشحالی کے پلان دیے ۔مسلم لیگ(ن) کے علاوہ جو بھی جماعت اقتدار میں آئی وہ پاکستان کو درجنوں مسائل کا شکار کرکے ہی گئی۔