لاہور(نامہ نگار) شالیمار میں گزشتہ روزسسرال میں آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر ہلاک ہونے والی ایک بچی کی ماں، 30 سالہ حاملہ خاتون میمونہ کی والدہ صفیحہ خانم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر اللہ دتہ نے مکان نہ بیچنے پر جلا کرقتل کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ دتہ کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔