نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو،2500 اہلکار،100 لیڈیز اہلکار تعینات


لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارلحکومت لاہور میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ 7 سال بعد شہر لاہور میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے موقع پر لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ سکیورٹی پلان کے مطابق ایس پیز،ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت 2500 پولیس افسران اور جوان فرائض سرانجام دیں گے جبکہ خواتین شرکاء کی چیکنگ کیلئے 100 سے زائد لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہونگی۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو،ایلیٹ فورس،تھانوں کی ٹیمیں فوٹریس سٹیڈیم کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں گی۔ سی سی ٹی  کیمروں کی مدد سے سٹیڈیم اور نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے شرکا کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس لا اینڈ آرڈر کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ صوبائی دارلحکومت مذہبی،سماجی، ثقافتی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پارکوں، شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر جاری جشن بہاراں تقریبات،کلچرل و فوڈ فیسٹولز کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔سکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن