اراضی پر قبضے کیلئے شوہر  کو قتل کردیا‘ صوبیہ کھوکھر

ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے گاؤں حاجی کھوکھر کے رہائشی افراد نے بیوہ خاتون صوبیہ کھوکھر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرے شوہر محمد قاسم کھوکھر کو کھوکھر برادری کے لوگوں  نے مل کر قتل کیا ، جس کا عدالت میں کیس زیر سماعت ہے ، عدالت کی جانب سے قتل کے مرکزی ملزم کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جوکہ ہماری زرعی زمین پر قبضہ کر نے کے بعد ہم پر حملے کر رہا ہے ، مجھے اور میرے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، جس کیخلاف ہم نے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کو درخواست بھی جمع کرائی ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اور بااثرافراد کیخلاف کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن