اوپن پالیسی کے تحت کھلی کچہری  وقت کی اہم ضرورت ہے : ایس ایس پی انوسیٹی گیشن ناصر محمود باجوہ 


فیروزوالہ(نامہ نگار ) ایس ایس پی انوسیٹی گیشن شیخوپورہ ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اوپن پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیر پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سرکل پولیس آفیسر اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کے علاوہ پولیس تفتیشی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن