لاہور (نامہ نگار) عباس پولیس لائنز لاہور میں پب جی گیم کے دیوانے پولیس کانسٹیبل نے اسلحہ کے زور پر مرکزی دروازہ بند کر کے ڈرامائی انداز میں ساتھی ا ہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور چھٹی کا مطالبہ نہ ماننے پر خودکشی کی دھمکی دے دی جبکہ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ عباس پولیس لائنز میں پولیس اہلکار کے احتجاج پر سینئر افسروں نے کانسٹیبل محمد فاروق کو بحفاظت نیچے اتار لیااور اہلخانہ سے ملاقات بھی کروائی۔