اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کا اور ان کے ساتھیوں کے چہرے اترے ہوئے ہیں۔ جلد ہی ان کی عدم اعتماد کی تحریک بھی اتر جائے گی۔ ناکامی ان کے چہروں سے آشکار ہے۔ ان کو معلوم نہیں انکا مقابلہ روایتی وزیراعظم سے نہیں عمران خان سے ہے، اپوزیشن کے خیالی پلاؤ میں ویسے بھی ن لیگ کیلئے کچھ نہیں رکھا۔