نابینا کرکٹر محمد اکرم نے  انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Mar 10, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دھماکہ خیز اوپننگ بلے باز محمد اکرم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ محمد اکرم جنہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ گزشتہ روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا، نے شاندار کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلائنڈ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور (266) کا ریکارڈ محمد اکرم کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ شاندار کارنامہ 2017 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انجام دیا۔ تیسرے ٹی ٹونٹی کے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے اکرم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں