لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق ہاکی گول کیپر عمران بٹ نے وزیراعظم عمران خان سے قومی کھیل اور کھلاڑیوں کو بچانے کی اپیل کردی۔ ایک ٹویٹر پوسٹ میں عمران بٹ نے وزیر اعظم خان سے کھیلوں کے محکموں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر نظرثانی کرنے کو کہا۔انہوں نے لکھا کہ ’جناب وزیراعظم عمران خان، محکموں کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔