کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سے ازبکستان کیلئے حلال گوشت کا پہلا کنٹینر کراچی سے تاشقند کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ پاکستانی گوشت کیلئے ازبکستان کی مارکیٹ تلاش کرنے کے بعد یہ پہلا کارگو ہے، جس کا وزن18 ٹن اور مالیت چالیس ہزار ڈالر ہے۔ حلال گوشت کا پہلا کارگو ازبکستان شاہین گروپ آف کمپنیز اور پیرامڈ لاجسٹکس کی جانب سے مشترکہ طور پر بھیجا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو ملک شیر خان نے کہا کہ اس مہینے حلا ل گوشت کے مزید پچاس کنٹینرز ازبکستان روانہ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور ازبکستان کی حکومتوں کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے بعد ممکن ہوا۔ پیرامڈ لاجسٹکس کے ڈائریکٹر نوید مروت نے اس موقع پر ازبکستان میں پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے امکانات پر رروشنی ڈالی۔
حلال گوشت