کراچی (کامرس رپورٹر) سندھ کے ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے محکمہ کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی سربراہی میں محکمہ کی پروموشن کمیٹی نے 15 افسران کو BS 17 سے اگلے گریڈ BS 18 میں ترقی دینے کا فیصلہ سنادیا، ان افسران میں سید اعجاز مظفر ، ایازعلی منگی، جاوید احمد شیخ ، فراز احمد سومرو، آصف احمد کمانگر، اظہرالحق شیخ، عثمان علی، طاہر پرویز، محمد شکیل صدیقی، سید بہاول شاہ، اختر علی، عزیز اللہ میمن، عزیز اللہ لغاری، امتیاز علی راجپر اورسعید احمد میمن شامل ہیں۔