موغادیشو(شِنہوا)صومالی نیشنل آرمی(ایس این اے)نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے ملک کے جنوبی قصبے جمامے کے نزدیک ایک کارروائی کے دوران الشباب کے 10 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 6 کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس این اے انفنٹری کے ڈپٹی کمانڈر اسماعیل شیخ اسحاق نے بدھ کے روز بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی نے عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر جوبالینڈ ریاستی افواج کی مدد سے کارروائی کی۔اسماعیل شیخ اسحاق نے فون پر بتایا کہ گرفتار ہونیوالے عسکریت پسندوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی مدد سے ہماری ایس این اے فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی آپریشن تقریبا 2 ہفتوں سے جاری ہے اور الشباب عسکریت پسندوں کے مکمل خاتمے اور انہیں علاقے سے باہر نکالنے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی لیکن آخر کار حکومتی فورسز نے دہشت گردوں پر قابو پاتے ہوئے انہیں جانی نقصان پہنچایا۔