پاکستان اور چین آزاد تجارتی معاہدے کے فوائد پر دوبارہ مذاکرات کریں گے ،مسودہ  کی تیاری  شروع 

Mar 10, 2022

اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے فوائد کے موجودہ مرحلے پر دوبارہ بات چیت کی توقع ہے کیونکہ چین کو 38 برآمدی اشیاء  کے تجارتی نتائج زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق  پاکستان نے چین کو ان برآمدی اشیاء کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات  کا مسودہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان چاول کی طرح اپنی مصنوعات کے لیے مزید مراعات چاہتا ہے تاکہ مارکیٹ میں مزید رسائی ہو اور دوطرفہ تجارت میں اپنا حصہ بڑھا سکے۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق  پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے لیے شرائط اور ٹیرف لائنز پر دوبارہ بات چیت کے لیے چین کے ساتھ بات چیت شروع کی۔گوادر پرو کے مطابق   پاکستان کو امید ہے کہ 2022-23 کے بجٹ کی مشق کے اختتام سے قبل بات چیت مکمل ہو سکتی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ دونوں ممالک کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔  چین سے پاکستان کو 6803 مصنوعات میں سے 3800 مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں، جن پر پاکستان نے رعایتیں پیش کیں۔ 

مزیدخبریں