نائیجیریا کے ہائی کمشنرسے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کی ملاقات 

اسلام آباد(نا مہ نگار)کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے نائیجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوئے سے اسلام آباد میں نائجیرین ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔نائجیریا کے ہائی کمشنر نے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں معززین نے نائیجیریا میں بہترین سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور اطلاق کے لیے باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر چودھری نے نائیجیریا کی اعلی یونیورسٹیوں کو کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس میں شامل ہونے کی دعوت دی جو او ائی سی ریاستوں کے کلیدی سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ ریسرچ اور تعلیمی اداروں پر مشتمل ہے ۔کوآرڈینیٹر جنرل نے ہائی کمشنرکو نائیجیریا کے لئے کامسٹیک کی سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔ نائیجیریا کے ہائی کمشنر نے کوآرڈینیٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور نئے مجوزہ اقدامات کو سراہا اور نائیجیریا کے لیے کامسٹیک کے اقدامات کے لیے اپنے دفتر کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...