نازیبا ویڈیو بنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں ملزمان کو سوالنامہ فراہم

 اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطائ￿  ربانی کی عدالت میں زیر سماعت عثمان مرزا وغیرہ کے خلاف تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں نازیبا ویڈیو بنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں ملزمان کو سوالنامہ فراہم کردیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو 342 کے بیانات کیلئے سوالنامہ فراہم کیا،عدالت نے ملزمان کے وکلائ￿  کو ایک روز میں جوابات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔
تشدد،بلیک میلنگ

ای پیپر دی نیشن