اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کے رہنماء سینٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پراپنے ردعمل میں کہا کہ ان کا اور ان کے ساتھیوں کے چہرے اترے ہوئے ہیں جلد ہی ان کی عدم اعتماد کی تحریک بھی اتر جائے گی ناکامی ان کے چہروں سے آشکار ہے ان کو معلوم نہیں انکا مقابلہ روایتی وزیراعظم سے نہیں عمران خان سے ہے ،اپوزیشن کے خیالی پلاؤ میں ویسے بھی ن لیگ کیلئے کچھ نہیں رکھا انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینی پڑے گی ورنہ انہیں منہ کی کھانے پڑے گی یہ اب فیس سیونگ کے چکر میں ہیں مگر عمران خان انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔
فیصل جاوید
اپوزیشن کے خیالی پلاؤ میں ویسے بھی ن لیگ کیلئے کچھ نہیں رکھا، فیصل جاوید
Mar 10, 2022