راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی، خاتون اول بیگم ثمینہ علوی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ اس موقع پروفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق سینیٹر فوزیہ ارشد، رکن اسمبلی و دولت مشترکہ خواتین پارلیمینٹیرنز کی چیئر پرسن مز شاندانہ گلزار خان،گروپ لیڈر سہیل الطاف، صدر ندیم رؤف، سینئر نائب صدر عاصم ملک، نائب صدر طلعت اعوان،چیئرپرسن فلک انجم،، ایگزیکٹو ممبران اور خواتین ممبران سمیت طلبا کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی خواتین کو آگے لانے، بااختیار بنانے اور باعزت ماحول فراہم کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے احساس پروگرام کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی خواتین کو اپناکاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے دیئے جا رہے ہیں،عورت مضبوط اور خوشحال ہو گی تو ملک بھی مضبوط اور خوشحال ہو گاان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وراثت میں خواتین کو جائیداد میں حق دینے کی قانون سازی مکمل ہو چکی اور دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اس کا اطلاق ہونا باقی ہے۔
ثمینہ علوی