معذور خواتین کے حقوق بھی دوسرے شہریوں کے برابر ہیں: نیلوفر  بختیار

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) نیشنل کمیشن  برائے وقار نسواں (NCSW) اور یو این پی ایف کے ساتھ مل کر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کا موضوع " Break THE BIAS" تھا۔ چیئرپرسن نیشنل کمیشن  برائے وقار نسواں ،  نیلوفر بختیار نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ تقریب میں حکومت کے نمائندوں، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ، بین الاقوامی این جی اوز، معذور افراد کی تنظیم کے نمائندوں اور معذور افراد خاص طور پر معذور خواتین نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد پاکستان میں معذور خواتین اور لڑکیوں کے لیے صنفی مساوات، جامع اور مساوی معاشرے کو آگے بڑھانے میں کردارادا کرنا تھا۔ این سی ایس ڈبلیو ایک نئے پلان کے ذریعے، صنفی بنیاد پر تشدد سے بچ جانے والی معذور خواتین کی بھرپور مدد کرنے میں پرعزم ہے۔ چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو نیلوفر بختار نے اپنے خطاب میں کہا کہ معذور خواتین کو اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کہ کسی دوسرے شہری کو حاصل ہے۔ صحت، آزادی، حقوق اور تعلیم میں معذوری کی بنیاد پر امتیاز کے بغیر مواقع فراہم ہونے چاہئے۔ 
نیلوفر  بختیار

ای پیپر دی نیشن