بغیر لائسنس غیر قانونی ویزا، امیگریشن  کے کام میں ملوث جعلی ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے کے انسدادانسانی سمگلنگ سرکل اسلام آبادزون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس غیر قانونی ویزا اور امیگریشن کے کام میں ملوث جعلی ایجنٹ گرفتارکرلیاملزم  سے تلاشی کے دوران دو پاسپورٹ بھی برآمدکرلئے جعلی ایجنٹ نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر معصوم شہریوں سے 30 لاکھ روپے ہتھیائے ملزم آصف رحیم پر پانامہ امیگریشن فراڈ کرنے کا الزام ہے ملزم کے خلاف ایف آئی اے انسدادانسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ جعلی ایجنٹ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں موجود ہے،جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر احمد شیخ کی زیر نگرانی  سب انسپکٹر مشتاق کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم تشکیل دی جس نے سیکٹر آئی ایٹ کے ایک ریسٹورنٹ سے ملزم کودو پاسپورٹوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے تحقیقات شروع کر دی گئیں،ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے کہا کہ بغیر لائسنس ویزا و امیگریشن کا کام کرنے والے جعلی ایجنٹوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
 جعلی ایجنٹ گرفتار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...