اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپوبٹا)کی طرف سے آج ایچ ای سی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،اس احتجاج میں کشمیر سے لے کر بلوچستان تک کی تمام جامعات سے اساتذہ اپوبٹا کی قیادت و بینر تلے شرکت کریں گے۔ احتجاج کا بنیادی مقصد بی پی ایس اساتذہ کی محرومیوں اور ان سے امتیازی سلوک کے معاملے اور ایچ ای سی کے آرڈیننس کی خلاف ورزی کے حوالے سے ملکی سطح پر آگاھی ہے۔ اس حوالے سے مختلف پارلیمنٹیرینز و سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کی جا چکیں ہیں اور انہیں اساتذہ کے جائز مطالبات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اپوبٹانے ایچ ای سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے آرڈیننس پر عمل کرے تاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ میں سنیارٹی کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔
احتجاجی مظاہرہ
اپوبٹاکی طرف سے آج ایچ ای سی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
Mar 10, 2022