اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں31ما رچ کو ہو نے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق پرعملدر آمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں چیف الیکشن کمشنر کی خصوصی ہدایت پر سرگرم عمل ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز فوری کار روائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد اعظم خان سواتی اور تحصیل کونسل مانسہرہ کے امیدوار کمال سلیم سواتی کو و ضاحت دینے کے لئے 10مارچ 2022کو دن 11بجے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مانسہرہ کے دفتر میں طلب کرلیا ہے اسی طرح ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جکولائی پلاس نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے مختلف ترقیاتی منسوبوں کے حوالہ سے جاری ٹینڈر کا نوٹس لیکر متعلقہ محکمہ سے ٹینڈر منسوخ کروایا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر کوہستان نے بھی ضلع میں مختلف سکولوں کی تعمیر و مرمت کے حوالہ سے جاری ٹینڈر کا نوٹس لیکر متعلقہ محکمہ سے منسوخ کروایا اسی طرح ڈسٹرکٹ ماننیٹرنگ آفیسر اپر کوہستان نے ڈپٹی کمشنر کو احساس کفالت پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم کو ملتوی کرنیکے لئے مراسلہ بھیج دیا، آج ہی پی ٹی آئی تحصیل چئیرمین داسو، اپر کوہستان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس دیکر کل یعنی 9مارچ کو دن 11بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، اپر کوہستان کے دفتر میں طلب کر لیا، اسی طرح بٹگرام میں مقررہ سائز سے زائد بل بورڈ و فلیکسز نصب کرنے پر عطائ محمد اور محمد اعجاز خان نے جواب جمع کرایا اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، بٹگرام نے دونوں کو آئیندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ نے گیس فراہمی منصوبے پر انچار ج سو ئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ مانسہر کو آج طلب کر رکھا تھا، اور اسے گیس منصوبے پر کام روکنے کی ہدایت کردی گئی، اسی طرح بڑے سائز کے فلیکسز کو ہٹانے کے لئے بھی کار روائی کی گئی ہے۔اسی طرح ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے سوات، شانگلہ، لوئر چترال اور لوئر دیر ،میں بڑے سائز کے پینا فلیکسز، بینرز اور وال چاکنگ ہٹائے گئے جبکہ تلاش لوئر دیر میں سڑک کے افتتاح کے حوالہ سے کاشف کمال کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح اپر دیر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کو انتخابات تک روک دیا گیا ہے۔
بلدیاتی الیکشن
کے پی کے بلدیاتی الیکشن کادوسرامرحلہ، ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدکیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں سرگرم
Mar 10, 2022