عندلیب عباس، ساجدہ ذوالفقار نے اپوزیشن سے روابط کو افواہ قرار دیدیا

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کی اراکین قومی اسمبلی عندلیب عباس اور ساجدہ ذوالفقار نے اپوزیشن سے روابط کے متعلق زیرِ گردش اطلاعات کو جھوٹ، بے بنیاد اور لغو افواہ سازی قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ مایوس اور ناکام سیاسی ٹولہ اپنی خفت مٹانے کیلئے جھوٹ اور فیک نیوز کا سہارا لے رہا ہے ہمارے بارے میں روابط کی خبریں چلوا کر حزب مخالف نے اپنی تحریک کی سنجیدگی کے حوالے سے رہا سہا تاثر بھی تباہ کرلیا ہے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارا نام چلوانے والے ہمیں جانتے ہیں نہ ہماری سیاسی جدوجہد سے واقف ہیںروزِ اوّل سے جھوٹوں، دھوکہ بازوں اور لٹیروں کیخلاف عمران خان کے ساتھ ملکر جدوجہد کرتے آئے ہیں ۔
اراکین اسمبلی 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...