ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین ، افسروں کا احتجاج، بوسن روڑ بلاک کردیا، شہری خوار ہوگئے ، آج پھر مظاہرے کی کال دے دی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ملازمین ، اساتذہ اور افسروں نے حکومت کے خلاف ڈسپیریٹی الاوء نس کے اجراء میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد ایڈمن بلاک کے باہر اکٹھی ہوئی اور پھر ریلی کی شکل میں بوسن روڑ تک آئے جہاں پہنچ کر ملازمین نے دھرنا دیا جس کی وجہ سے دونوںاطراف میںگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد ریاض، رانا جنگ شیر ، ملک صفدر اور رانا مدثر نے کہا کہ آٹھ ماہ گزر گئے حکومت تاخیری حربے آزمائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوگا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا آج جمعرات کو بھی صبح دس بجے احتجاج کیا جائے گا اور بوسن روڑ پر دھرنا دیا جائے گا جس کے بعد مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔
احتجاجی مظاہرہ
ڈسپیریٹی الاوء نس کے اجراء میں تاخیر پر یونیورسٹی اساتذہ، ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
Mar 10, 2022