ملتان (سپیشل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج صادق مسعود صابر نے کبیر والا عدالت کے احاطے میں فائرنگ کرکے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ہی قتل کردینے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت مزید کاروائی کے لیے 24 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ملزم شاہد عباس جسمانی پر پولیس تحویل میں ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سٹی کبیر والا ضلع خانیوال کے مطابق ملزم شاہد عباس نے چند روز قبل کبیروالا عدالت میں پیشی پر آئے ملزم اللہ دتہ ترگڑ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
سماعت ملتوی
قتل کیس‘ ایک ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، 2 ملزموں کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی
Mar 10, 2022