احساس کفالت پروگرام ،ایجنٹ ما فیا کا کٹوتی کی نشاندہی پر میڈیا ٹیم پر حملہ

Mar 10, 2022

بورے والا،بستی ملوک( نمائندہ نوائے وقت،خبرنگار)احساس کفالت پروگرام ،ایجنٹ ما فیا کا کٹوتی کی نشاندہی پر میڈیا ٹیم پر حملہ کر دیا۔ بورے والا سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق آ فاق خان چوک کے قریب قائم احساس کفالت پروگرام کے سینٹر میں ایجنٹ ما فیا نے مستحقین کو خوار کر نا شروع کر دیا امدادی رقم کی وصولی کے لئے ا ٓنے والے افراد سے فی کس دو ہزار روپے کٹوتی کی جانے لگی ، میڈیا ٹیم کے سامنے مستحق خواتین نے احتجاج کیا اور کرپشن آ شکار کر دی جس پر سینٹر کے عملہ نے کال کر کے مسلح ساتھیوں کو بلایا اور میڈیا ٹیم پر حملہ کر دیا  موبائل چھین کر تشدد کا نشانہ بنا تے رہے  ۔بستی ملوک سے خبرنگار،نمائندہ نواے وقت کے مطابق حکومت نے احساس کفالت پروگرام کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول بستی ملوک کو ہی احساس کفالت سنٹر بنادیا سکول خواتین سے بھرا رہتا ہے طلبہ کلاس روم میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں سکول ہذا میں طلبہ کی تعداد 450 ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال رہی تو سکول ختم اور احساس کفالت سنٹر رہ جائے گا دوسری جانب گورنمنٹ گرلز سکول کے باہر مردوں کا رش لگا رہتا ہے طالبات کا سکول میں داخل ہونا بھی مشکل ہوتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت احساس کفالت سنٹر کسی اور جگہ منتقل کرے۔
 احساس کفالت پروگرام

مزیدخبریں