iامیر البحر کی سعودی حکام‘ امریکی کمانڈر سے ملاقاتیں‘ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے  ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کی اور امریکی سینٹرل نیول کمانڈ کے سربراہ وائس ایڈمرل براڈ کوپر سے بھی ملاقات کی۔ امیر البحر نے سعودی فوجی قیادت اور امریکی سینٹرل نیول کمانڈ کے سربراہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے میں بحری سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ نیول چیف نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں بشمول ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیرِ اہتمام ملٹی نیشنل نیول ٹاسک فورسز میں شرکت اور اس کی قیادت پر روشنی ڈالی۔ سعودی حکام نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پا کستان کی جا نب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن