حکومت تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے‘ آر پی او 

Mar 10, 2022

 ملتان( نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے محکمہ پولیس کے ملتان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس بلایا اجلاس میں ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں اضلاع کے فوکل پرسنز سمیت اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان نمرین منیر نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ملتان  میں تھانہ قطب پور، ڈولفن سکواڈ کمپلیکس اور سی پی او ملتان کمپلیکس کے منصوبوں پر کام جاری ہے ضلع وہاڑی میں تھانہ اڈا جھال، تھانہ لڈن اور تھانہ شیخ فاضل کے منصوبے جاری ہیں جبکہ  فنڈز کی کمی کی وجہ سے تھانہ صدر وہاڑی کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے  ڈی پی اوآفس لودھراں کی نئی عمارت کیلئے بھی مزید فنڈز درکار ہیں ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ جو منصوبے فنڈز کی کمی کا شکار ہیں ان منصوبوں کے فنڈز کے لیے کوشش کی جائے منصوبوں کے تعمیراتی کام کا   سی پی اوز ڈی پی اوز وقتاً فوقتاً جائزہ لیں اور جہاں تعمیراتی نقائص پائی جائیں انہیں فوری دور کرایا جائے  منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے محکمہ تعمیرات سے مسلسل رابطہ رکھا جائے  انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کر رہی ہے۔
آر پی او 

مزیدخبریں