خانیوال ہسپتال میں نوجوان کے گردوں سے 70 پتھریاں نکال دی گئی 

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں ڈاکٹرز کی ایک اور بڑی کامیابی،پہلی بار نوجوان کے گردوں سے 70 پتھریاں کامیابی سے نکال دی گئیں۔کبیروالا کے رہائشی 16 سالہ اویس کو یورالوجی آوٹ ڈور میں بائیں جانب درد کے ساتھ لایا گیا۔دوران معائنہ بائیں گردے میں ایک سے زیادہ پتھریاں پائی گئیں۔یورالوجسٹ ڈاکٹر مسرور،ڈاکٹر اظفر سرفراز اور انستھیٹسٹ ڈاکٹر عمران نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپریشن کرکے پتھریاں نکال لیں۔سرجری کے بعد مریض صحت یاب ہو رہا ہے۔
پتھریاں 

ای پیپر دی نیشن