مصری شہری کاگنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کا جنون، 180 ٹن وزنی ٹرین کھینچ ڈالی

گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کا جنون، مصری شہری نے 180 ٹن وزنی ٹرین کھینچ ڈالی۔ مصر کے دارلحکومت قاہرہ سے تعلق رکھنے والے اشرف کبونگا نے بھاری بھرکم ٹرین کھینچ کر کے سب کو حیران کر دیا، اور اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا۔ ٹرین کھینچنے کے لیے شہری نے رسیوں سے خود کو ٹرین کے ساتھ باندھا، اور ٹرین کو کھینچنے میں کامیاب ہو گئے۔ جس پر شہریوں نے بھی خوب جشن منایا۔ ریسلر اور فٹنس ٹرینر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سب کر کے خود کو چیلنج کیا ہے، دو ماہ میں وہ مزید محنت کریں گے اور گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو بھی بلائیں گے۔ تاکہ وہ مجھے بتا سکیں کہ ورلڈ ریکارڈ کے لیے مجھے کتنا وزن کھینچنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...