اسپیس ایکس نے 48 مزید اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے

امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 48 اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو کامیابی سے مدار میں بھیج دیا۔ فالکن 9 راکٹ نے مشرقی وقت کے مطابق بدھ کے روز صبح 8 بجکر 45 منٹ پر فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔ لانچ کے بعد اسپیس ایکس نے اسٹارلنک سیٹلائٹس کے مدار میں پہنچنے کی تصدیق کی۔ فالکن 9 کا فرسٹ اسٹیج بوسٹر بحر اوقیانوس میں موجود اے شارٹ فال آف گریویٹاس نامی ڈرون شپ پر اترا۔ اسپیس ایکس کے مطابق فالکن 9 فرسٹ اسٹیج بوسٹر کی چوتھی لانچ اور لینڈنگ تھی۔ اسپیس ایکس کے مطابق اسٹارلنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں رسائی ناقابل بھروسہ، مہنگی یا مکمل طور پر موجود نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن