مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو بدترین شکست کا سامنا کرناپڑے گا۔آج اسلام آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی میں حزب اختلاف کو سیاسی اور پارلیمان کی سطح پر پارلیمنٹ میں مختلف بلوں کی منظوری اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں شکست دی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کو ایک بار پھر شکست ہو گی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مزید مضبوط بن کر ابھرے گی۔